تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
19 مارچ 2014
وقت اشاعت: 10:46

بحرین پاکستانی افرادی قوت کا تربیت دے گا، سمجھوتے پر دستخط

جیو نیوز - اسلام آباد…پاکستان اور بحرین نے افرادی قوت اور پیشہ ورانہ تربیت کے مشترکہ سمجھوتے پر دستخط کر دیئے۔سمجھوتے کے تحت بحرین پاکستان کی افرادی قوت کو تربیت دے گا۔پاکستان کی طرف سے مشیر خارجہ سرتاج عزیز جبکہ بحرین کی جانب سے بحرین کے وزیر خارجہ شیخ خالد بین احمد بن محمد الخلیفہ نے سمجھوتے پر دستخط کیے ،سمجھوتے کے تحت بحرین پاکستان کی افرادی قوت کو تربیت دے گا جس سے بحرین میں پاکستانی افرادی قوت میں اضافہ ہوگا، پاکستانی حکام کے مطابق سمجھوتے سے ملک کو زرمبادلہ کی شکل میں فائدہ پہنچے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.