تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
21 مارچ 2014
وقت اشاعت: 9:36

طورخم ٹرانسپورٹرزکاڈالروں میں ٹیکس وصولی کے خلاف احتجاج

جیو نیوز - پشاور…پاک افغان تجارت سے منسلک طورخم ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن نے پاکستانی کرنسی کے بجائے ڈالروں میں ٹیکس وصول کرنے کے خلاف پشاور میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ طورخم ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کے ارکان پشاور کے علاقہ چمکنی میں جی ٹی روڈ پر جمع ہوئے اور شاہراہ بلاک کرکے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ ایسوسی ایشن کے ارکان کا کہنا تھا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے اہلکار طورخم بارڈر پر ٹرانسپورٹروں کو ہراساں کرتے ہیں۔ پاکستانی کرنسی کے بجائے ڈالروں میں ٹیکس وصول کرتے ہیں اور ٹیکسوں کی شرح میں بھی دگنا اضافہ کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پھلوں اور سبزیوں سے بھری گاڑیوں کو طورخم پر روکنے کی وجہ سے برآمدکنندگان اور قومی خزانے کو کروڑوں کا نقصان ہو رہا ہے۔ مظاہرین نے وفاقی حکومت کے خلاف نعرہ بازی بھی کی۔ اور ڈالروں میں ٹیکس وصول کرنے کا فیصلہ فوری طو ر پر واپس لینے کا مطالبہ کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.