22 مارچ 2014
وقت اشاعت: 20:58
وزیر خزانہ نے ہمت نہ ہاری، ڈالر کو 98 روپے پر لا کر ہی دم لیا
جیو نیوز - اسلام آباد…بے لگام ڈالر جو اپنے آگے کئی روڑے اٹکانے کے باوجود ہمارے روپے کو روندتا ہی چلا جارہا تھا کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بھی ہمت نہ ہاری اور اسے بلا ٓخر پھر سے 98 روپے پر لا کر ہی دم لیا، لیکن ابھی پکچر باقی ہے کیوں کہ سب کو یہی ڈر ہے کہ کہیں ڈالر پھر سے سو سے اوپر نہ چلا جائے۔