تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
24 مارچ 2014
وقت اشاعت: 18:19

ایم ایف کی پاکستان کیلئے 55کروڑ ڈالر قسط کی منظوری

جیو نیوز - اسلام آباد…آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے 55 کروڑ ڈالر کی تیسری قسط کی منظوری دے دی، یہ رقم آئندہ چند روز میں پاکستان کو مل جائے گی۔ اسلام آباد میں وزارت خزانہ کے حکام نے جیو نیوز کو بتایا کہ آئی ایم ایف کے بورڈ کا اجلاس واشنگٹن میں ہوا۔ اجلاس میں پاکستان کی اقتصادی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ آئی ایم ایف بورڈ نے موجودہ حکومت کی معاشی اصلاحات کی کارکردگی کو سراہا۔ حکام کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان کے لیے 55کروڑ ڈالر کی قسط منظور کرلی ہے اور یہ رقم جلد پاکستان کو منتقل کردی جائے گی حکومت کی کوشش ہوگی کہ یہ رقم تین روز میں پاکستان منتقل ہوجائے اور 27مارچ اس رقم کی منتقلی کا امکان ہے۔ آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے ستمبر میں 6ارب 70کروڑ ڈالر کے قرض پروگرام کی منظوری دی تھی اور یہ رقم اس پروگرام کی تیسری قسط ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.