25 مارچ 2014
وقت اشاعت: 12:52
بھارت سے تجارت کے معاہدے پربات چیت فی الحال روک دی،خرم دستگیر
جیو نیوز - لاہور…وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ بھارت سے تجارت کے معاہدے پربات چیت فی الحال روک دی ہے۔ بھارت میں الیکشن کے بعد نئی حکومت سے تجارت سمیت تمام ایشوز پر نئے سرے سے بات چیت کریں گے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ یہ حقیقت ہے کہ بھارت سے تجارت کھلنے سے دیگرسیاسی مسائل حل ہوسکتے ہیں۔اب اگرکبھی بارڈر پر کشیدگی ہوئی تو تجارت کاراستہ بند نہیں ہوگا۔ پاکستانی کسان اورتاجرکاہر صورت دفاع کریں گے۔ وفاقی وزیر تجارت کا کہنا تھا کہ بھارت سے بجلی کی خریداری کامعاہدہ ہوگیاہے۔