تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
26 مارچ 2014
وقت اشاعت: 19:44

سونے کی درآمد پر عائد پابندیختم کی جائے،حبیب الرحمن

جیو نیوز - کراچی … اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلے کے تحت ملک میں سونے کی درآمد پرپابندی کے سبب ملک سے سونے کے زیورات کی برآمد دو ماہ سے معطل ہے۔ ایس آر او760 کے تحت رواں سال جنوری اور فروری میں امریکا، کینیڈا، برطانیہ اور متحدہ عرب امارات کے خریداروں سے طے کیے گئے سودوں کی تکمیل نہ ہونے سے 650کلو گرام کے ایکسپورٹ آرڈرز خطرے میں پڑگئے ہیں۔ بیرونی خریداروں نے آرڈرز کی تکمیل نہ ہونے کی صورت میں ڈیمرج عائد کرنے اور قانونی چارہ جوئی کی وارننگ جاری کردی ہے، آل پاکستان جیم مرچنٹس اینڈجیولرز ایسوسی ایشن نے وزیر اعظم نواز شریف اور وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے اپیل کی ہے کہ جیم اینڈ جیولری انڈسٹری کی بقا کے لیے سونے کی درآمد پر عائد پابندی کا فوری طور پر خاتمہ کیاجائے۔اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلے کے تحت سونے کی درآمد پر 31مارچ تک پابندی عائد ہے جیم اینڈجیولری انڈسٹری بالخصوص برآمدی صنعت اس پابندی کے مزیدجاری رہنے کی متحمل نہیں ہوسکتی۔ نواز شریف کی قیادت میں معیشت کی بحالی اور برآمدات میں نمایاں اضافے کے لیے کی جانے والی کوششیں قابل قدر ہیں پاکستان سے جیم اینڈجیولری کی برآمدات ایک ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہے اوراس میں مزید اضافہ ہورہا ہے تاہم سونے کی درآمدپرپابندی سے ایکسپورٹرز کو شدید مشکلات کاسامنا ہے دوسری جانب بیرونی مارکیٹ میں پاکستان کی ساکھ بھی خراب ہونے کا خدشہ ہے۔ ان سودوں کے لیے طے کردہ معاہدوں کی ان ملکوں میں پاکستانی ہائی کمیشن نے بھی توثیق کی تھی،سودے کی منسوخی سے پاکستان کے لیے بیرونی منڈی میں اپنی پوزیشن برقرار رکھنا مشکل ہوجائے گا اور خریدار بھارت کو ترجیح دیں گے اس طرح 28سال کی محنت سے حاصل کردہ مارکیٹ بھارت کے ہاتھ لگ جائیگی۔انھوں نے کہا کہ ملک کو لاکھوں ڈالر نقصان کاسامنا ہے جبکہ زیورات تیار کرنے والے سیکڑوں کارخانے بند اورہزاروں کاریگر بے روزگار ہوچکے ہیں،دہ ماہ سے برآمدات نہ ہونے کے سبب ایکسپورٹ میں مجموعی طور پر 166ملین ڈالر سے زائد کمی کا سامنا ہے ۔ آرڈرز منسوخ ہونے سے پاکستان کو ویلیو ایڈیشن کی مد میں 20لاکھ ڈالر کا نقصان ہوگا۔ دوسری جانب سونے کی کمرشل امپورٹ بھی بند ہونے کی وجہ سے ملک میں سونے کی اسمگلنگ بڑھ رہی ہے غیرقانونی ذرائع سے سونا لایا جارہا ہے۔ ایس آر او 760اور سونے کی درآمد پر پابندی کے حوالے سے وفاقی وزارت تجارت نے اپنی سفارشات میں ایس آر او 760کو فول پروف قرار دیتے ہوئے اس ایس آر او کو جاری رکھنے اور سونے کی درآمد پر عائد پابندی کے خاتمے کی سفارش کی ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.