تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
27 مارچ 2014
وقت اشاعت: 9:43

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے چینی برآمد کرنے کی منظوری دیدی

جیو نیوز - اسلام آباد…اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں سونے کی درآمد پر پابندی تاحکم ثانی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔حکومت نے پی آئی اے کو لیز پر طیارے دینے کے علاوہ چینی برآمد کرنے کی بھی منظوری دے دی ۔ اسلام آباد میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں سونے کی درآمد پر عائد پابندی کو برقررا رکھا ہے اور اسے ختم کرنے کے لیے نئی سمری پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔حکومت نے روپے کی قدر کو سہارا دینے کے لیے پہلے 31 مارچ تک گولڈ کی امپورٹ پر پابندی عائد کی تھی۔اس کے علاوہ کمیٹی نے قومی ایئر لائین کو لیز پر طیارے دینے کی منظوری بھی دے دی۔پی آئی اے 3 کروڑ ڈالر کی مالیت سے 8 طیارے لیز پر لینا چاہتا ہے۔حکومت نے سوا لاکھ ٹن یوریا درآمد کرنے اور ڈھائی لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی بھی اجازت دے دی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.