تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
28 مارچ 2014
وقت اشاعت: 18:29

یکم اپریل سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

جیو نیوز - اسلام آباد…یکم اپریل سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔ پٹرول ایک روپے 72پیسے جبکہ ڈیزل 2روپے 90پیسے فی لٹر سستا ہونے کا امکان ہے ۔اوگرا ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق سمری کل تک وزارت پٹرولیم کو بھیج دی جائے گی ۔ عالمی مارکیٹ میں خام تیل اور ڈالر کی قیمت گرنے کے باعث یکم اپریل سے پٹرول کی فی لٹر قیمت میں ایک روپے 72پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 2روپے 90پیسے فی لٹر تک کمی ہو سکتی ہے۔ ذرائع کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں پانچ روپے 61 پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں پانچ روپے 16 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے اور ایچ او بی سی کی قیمت میں بھی 4 روپے 66 پیسے فی لیٹر کمی ہو سکتی ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.