تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
1 اپریل 2014
وقت اشاعت: 1:39

پیٹرول ایک روپے 72 پیسے اور ڈیزل 2 روپے 90 پیسے سستاہوگیا

جیو نیوز - کراچی… آج سے پیٹرول ایک روپے 72 پیسے اور ڈیزل 2روپے 90 پیسے سستا ہوگیا ہے، وزیر اعظم نے تمام وزرائے اعلیٰ کو خط لکھا ہے کہ ٹرانسپورٹ کے کرائے کم کرائیں،وزیر اعظم نوز شریف کے ترجمان کے مطابق ڈالر کی قیمت کم ہونے کے باعث پیٹرولیم مصنوعات سستی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ آج سے پیٹرول 1 روپے 72 پیسے سستا ہوکر 108 روپے 31 پیسے کا ہوگیا ہے۔ ڈیزل کی نئی قیمت 2 روپے 90 پیسے کم کرکے 113 روپے 85 پیسے مقرر کردی گئی ہے، مٹی کا تیل 5 روپے 61 پیسے سستا ہو کر 101 روپے 15 پیسے میں دستیاب ہوگا، اس کے علاوہ ہائی اوکٹین 4 روپے 66 پیسے فی لٹر سستا اور لائٹ ڈیزل کی قیمت 5 روپے 16 پیسے کم کردی گئی ہے۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے چاروں وزرائے اعلیٰ کو ایک خط میں ٹرانسپورٹ کرائے کم کرانے کے لیے کوششیں کرنے کی ہدایت کی ہے۔ خط میں نواز شریف کا کہناہے کہ ٹرانسپورٹ سستی ہونے سے روزمرہ استعمال کی اشیا کی قیمت کم ہوسکتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.