2 اپریل 2014
وقت اشاعت: 2:49
سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز صبح 8بجے سے 24گھنٹوں کیلئے بند
جیو نیوز - کراچی…کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنزصبح 8 بجے سے 24 گھنٹوں کے لئے بند کر دئیے جائیں گے۔ ترجمان سوئی سدرن گیس کے مطابق صوبے بھر میں گیس لوڈ منیجمنٹ شیڈول کے تحت سی این جی فلنگ اسٹیشنز بدھ کی صبح 8 بجے بند کر دئے جائیں گے۔ تمام سی این جی اسٹیشنز پر جمعرات 3 اپریل کی صبح سے سی این جی کی فراہمی دوبارہ بحال ہو گی۔