2 اپریل 2014
وقت اشاعت: 10:22
کراچی اسٹاک ایکسچینج: انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر
جیو نیوز - کراچی …معاشی لحاظ سے آنے والی اچھی خبروں سے حصص بازار کے سرمایاکاروں کا اعتماد بھی بحال ہو رہا ہے اور100 انڈیکس تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔کراچی اسٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران 100انڈیکس 200 سے زائد پوائنٹس اضافے کے ساتھ27 ہزار780 پوائنٹس کی نئی ریکارڈ سطح پر دیکھا گیا۔اسٹاک بروکرز کا کہنا ہے کہ ملکی زرمبادلہ ذخائر میں بہتری یورو بانڈز کی ہونے والی نیلامی آئی ایم ایف کی جانب سے معاشی اصلاحات پر گرین سگنل ملنے سے سرمایاکاروں کا اعتماد بحال ہو رہا ہے۔ سرمایہ کار آج بینکاری سمیت سیمنٹ اور آئل سیکٹر میں دلچسپی لیتے نظر آئے۔