تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
3 اپریل 2014
وقت اشاعت: 11:37

کراچی اسٹاک مارکیٹ تیزی کا رجحان

جیو نیوز - کراچی… کراچی اسٹاک مارکیٹ میں جاری تیزی غیر ملکی سرمایاکاروں کو بھی کھینچ لائی۔دو روز میں 2 کروڑ ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری سے انڈیکس بلندیوں کے نئے رکارڈ بنارہا ہے۔شیئر بازار میں ٹریڈنگ کے آغاز پر ہی تیزی دیکھنے میں آئی۔ انڈیکس 314سے زائد پوائنٹس اضافے کا ساتھ 28 ہزار 248پوانٹس کی سطح پر بھی دیکھا گیا۔اسٹاک تجزیہ کاروں کے مطابق بین الاقوامی ایم ایس سی آئی انڈیکس میں پاکستان کا ویٹیج بڑھنے کی توقعات سے مارکیٹ میں تیزی دیکھی جارہی ہے۔ مورگن اسٹینلے کمپوزٹ انڈیکس بیرونی انویسٹرز کو کسی بھی ملک کی اسٹاک ایکس چینج میں سرمایہ کاری کے حوالے سے آگاہی دیتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.