تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
8 اپریل 2014
وقت اشاعت: 4:16

دبئی میں سرمایہ کاری کانفرنس، جاوید ملک پاکستان کی نمائندگی کریں گے

جیو نیوز - دبئی…دبئی میں سالانہ سرمایہ کاری کانفرنس آج سے شروع ہوگی، سفیر سرمایہ کاری جاوید ملک پاکستان کی نمائندگی کریں گے،جاوید ملک نے بتایا ہے کہ کانفرنس منگل سے شروع ہوکر 10 اپریل تک جاری رہے گی، کانفرنس کا افتتاح متحدہ عرب امارات کے وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم کریں گے، کانفرنس میں 100 ممالک کے تاجر اور سرمایہ کار شریک ہوں گے۔ جاوید ملک نے کہا کہ وہ کانفرنس کے دوران پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع کو اجاگر کریں گے، وزیراعظم کی ہدایت پر پاکستان میں سرمایہ کاری اور تجارت کے مواقع کو عالمی سطح پر پیش کیا جارہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.