9 اپریل 2014
وقت اشاعت: 5:30
سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز صبح 8بجے بند ہوجائیں گے
جیو نیوز - کراچی…سندھ میں گیس لوڈ مینجمنٹ کے تحت صبح8بجے سے تمام سی این جی اسٹیشنز کو 24 گھنٹوں کے لئے بند کردیا جائے گا،جو جمعرات کی صبح 8 بجے دوبارہ کھلیں گے۔کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی فلنگ اسٹیشنز گیس لوڈ مینجمنٹ شیڈول کے تحت صبح 8بجے سے بند ہوجائیں گے، سی این جی ایسوسی ایشن کے مطابق24 گھنٹوں کی بندش کے بعد صوبے بھر کے تمام سی این جی اسٹیشنز جمعرات کی صبح 8 بجے دوبارہ کھل جائیں گے۔