تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
9 اپریل 2014
وقت اشاعت: 23:53

آئندہ مانیٹری پالیسی میں شرح سود کم کی جاسکتی ہے، گورنر اسٹیٹ بینک

جیو نیوز - کراچی…اسٹیٹ بینک کے قائم مقام گورنر سعید احمد کا کہنا ہے کہ کاروباری افراد کو آئندہ مانیٹری پالیسی میں شرح سود سے متعلق اچھی خبر سننے کو مل سکتی ہے۔ یہ بات انہوں نے کراچی چیمبر آف کامرس کے دورے میں کہی۔ صدر کراچی چیمبر عبداللہ ذکی نے گورنر اسٹیٹ بینک سے مطالبہ کیا کہ مرکزی بینک ملک میں صنعت و کاروبارکی بہتری کو مدنظر رکھتے ہوئے آئندہ مانیٹری پالیسی میں شرح سود میں کمی کرے۔ اس پر قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ شرح سود میں کمی کے لیے افراط زر اور دیگر معاملات کو مدنظر رکھ کر فیصلہ کیا جاتا ہے، لیکن کاروباری افراد پرامید رہیں انہیں شرح سود میں کمی سے متعلق اچھی خبر سننے کو ملے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.