10 اپریل 2014
وقت اشاعت: 12:14
انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 44 پیسے کی کمی
جیو نیوز - کراچی…معاشی اشاریوں میں بہتری سے جہاں اسٹاک مارکیٹ نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے تو دوسری جانب روپیہ بھی ڈالر پر مسلسل حاوی ہوتا جا رہا ہے۔انٹر بینک میں ڈالر کی قدر مزید 44 پیسے گرگئی۔ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کو تڑوانے کے لیے ایکسپورٹزر کی لائین لگ گئی ہے۔امریکی کرنسی کی سپلائی بڑھنے سے روپیہ مستحکم ہوا اور ڈالر 14 ماہ کی کم ترین سطح 97 روپے 35 پر فروخت ہوتے دیکھا گیا۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر بدستور 100 روپے سے زائد نرخوں پر فروخت ہورہا ہے۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ملک میں ڈالر کے ذخائر میں اضافے کی حکومتی کوششیں رنگ لاتی نظر آرہی ہیں اور غیرملکی بانڈز کی فروخت سے حاصل ہونے والے 2 ارب ڈالر قرض سے روپیہ مستحکم ہو رہا ہے۔