14 اپریل 2014
وقت اشاعت: 11:31
اسحاق ڈار نے ٹیکس نہیں،ٹیکس کا دائرہ بڑھانے کی بات کی،وزارت خزانہ
جیو نیوز - اسلام آباد…وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے دفاع میں وزارت خزانہ میدان میں آگئی۔ترجمان وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے ٹیکس نہیں بلکہ ٹیکس کا دائرہ کار بڑھانے کی بات کی ہے اسلام آباد میں ترجمان وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیرخزانہ نے ٹیکس ریٹ بڑھانے کی بات نہیں کی بلکہ ٹیکس کا دائرہ کار بڑھانے کی بات کی ہے۔ اس سے قبل وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے بیان دیا تھا کہ ہمیں ٹیکس بڑھانا ہوگا۔