تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
17 اپریل 2014
وقت اشاعت: 12:52

کراچی اسٹاک مارکیٹ 100انڈیکس 29ہزار672پوائنٹس کی سطح پر

جیو نیوز - کراچی…کراچی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان آج بھی جاری رہا۔ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس میں 200 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔ کراچی اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ روز کی طرح سرمایا کار آج بھی سرگرم نظر آئے اور سیشن کے آغاز پر 100 انڈیکس 29 ہزار 672 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر بھی دیکھا گیا۔اسٹاک بروکرز کے مطابق غیرملکی بانڈز کی فروخت سے ملنے والی رقم کے باعث ملکی ذرمبادلہ میں اضافے ہوا ہے جس سے روپے کی قدر میں استحکام کی توقع ہے۔اس کے علاوہ انویسٹرز 23 اپریل 3 اور 4 جی لائسنس کی نیلامی میں اچھی توقعات رکھ رہے ہیں جس کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ کے سرمایاکاروں کا بھی اعتماد بحال ہوا ہے۔یورو بانڈز کی رقم پاکستان کو موصول ہوگئی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.