18 اپریل 2014
وقت اشاعت: 3:7
بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشنز میں اضافہ ہوگا
جیو نیوز - اسلام آباد… وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ نئے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تن خواہیں بھی بڑھائی جائیں گی اور پنشنرز کی پنشن بھی۔ جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ڈالر کا ریٹ 98 روپے سے نیچے نہیں گرنا چاہیے ورنہ ایکسپورٹرز کا نقصان ہو گا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ ان سے یہ بیان غلط منسوب کیا گیا کہ نئے بجٹ میں تنخواہیں نہیں بڑھائی جائیں گی۔ افراط زر کو دیکھتے ہوئے انشاء اللہ تنخواہیں اور پنشن بڑھائی جائے گی۔ انھوں نے کہا کہ ڈالر کا ریٹ 98 روپے سے نیچے گیا تو برآمدکنندگان کو نقصان ہوگا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستانی حکام یوٹیوب کو فلٹر کرنے میں ناکام رہے ہیں۔