21 اپریل 2014
وقت اشاعت: 17:58
وزیر خزانہ نے آلو کی قیمت30روپے تک لانے کی ہدایت کردی
جیو نیوز - اسلام آباد…ڈالر کے بعد وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ایک اور پیش گوئی کرڈالی، کہتے ہیں کہ آلو کی قیمت پر ناجائز منافع خوری کرنے والے منہ کی کھائیں گے۔ اسلام آباد میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں آلو کی قیمت پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ وفاقی وزیر خزانہ نے آلو کی 50 روپے فی کلو قیمت کو زیادہ قرار دیتے ہوئے اسے تین دن کے اندر 30 روپے فی کلو پر لانے کی ہدایات جاری کیں۔وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ بھارت میں آلو کی قیمت پاکستان سے کم ہے۔ حکومت سستی اشیا کی فراہمی کے لیے ہر اقدام اٹھائے گی۔ اجلاس میں وزیر خزانہ کو بتایا گیا کہ ملک میں آلو کی سالانہ ضرورت 17 لاکھ ٹن ہے جبکہ 27 لاکھ ٹن کی پیداوار حاصل ہونے کی توقع ہے۔