23 اپریل 2014
وقت اشاعت: 20:52
زونگ نے تھری اور فور جی لائسنس جیت لیے،نیلامی کا آٹھواں مرحلہ مکمل
جیو نیوز - اسلا م آباد…چیئرمین پی ٹی اے نے کہا ہے کہ زونگ نے تھری جی اور فور جی دونوں لائسنس جیت لیے ہیں ۔اس سے قبل تھری جی لائسنس کی نیلامی کا آٹھواں مرحلہ مکمل ہوگیا۔چیئر مین نے مزید کہا کہ موبی لنک نے تھری جی 10 میگا ہرٹز کا لائسنس جیتا ہے، یو فون نے تھری جی 5 میگا ہرٹز کا بینڈ جیتا ہے، جبکہ ٹیلی نار نے تھری 5 میگا ہرٹز کا بینڈ جیتا ہے،اس سے قبل چوتھی بولی کے بعدپیشکشوں میں کوئی اضافہ نہیں ہواتھا ۔نیلامی میں شامل ہونے والی چاروں کمپنیوں نے مجموعی طور پر90کروڑ30لاکھ ڈالرزکی بولی دی تھی ۔ حکومت کو نیلامی میں ایک موبائل کمپنی نے 30 کروڑ 92 لاکھ ڈالر کی سب سے زیادہ بولی دی۔دوسری نے 10 میگا ہرٹز کے بینڈکیلئے30 کروڑ 9لاکھ ڈالر کی بولی دی۔ چیئرمیں پی ٹی اے کے مطابق فور جی کاایک بینڈ نیلام نہیں ہوسکا۔تھری جی اسپیکٹرم کے 3 کامیاب بولی دہندگان کو ہی 4 جی کی نیلامی میں شامل کیا جائیگا ۔ فور جی اسپیکٹرم کے ایک لائسنس کی قیمت 21کروڑ ڈالر ہے ۔فور جی اسپیکٹرم کے دو 18سو میگا ہرٹز کے لائسنس نیلامی کیلئے پیش ہوں گے ۔