26 اپریل 2014
وقت اشاعت: 17:55
گندم کی سبسڈی کی بحالی کیلئے گلگت بلتستان میں دھرنے کو بارہواں روز
جیو نیوز - گلگت بلتستان… گندم کی سبسڈی کی بحالی کیلئے گلگت بلتستان میں جاری دھرنے کو بارہ روز ہوگئے۔ عوامی ایکشن کمیٹی کی اپیل پرگلگت کے یادگار شہدا ء پر دھرنا دیا گیا ہے۔ اسکردو میں کاروباری مراکز بند اور سڑکوں پر ٹریفک نہ ہونے کے برابر ہے۔ دھرنے کے شرکا کاکہنا تھا کہ گندم کی سبسڈی کی بحالی تک احتجاج جاری رہے گا۔