28 اپریل 2014
وقت اشاعت: 18:8
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کیلئے سمری اوگرا نے وزارت کو بھیج دی
جیو نیوز - اسلام آباد…اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری وزارت پیٹرولیم کو بھجوادی، پیٹرول کی قیمت میں 34 پیسے، ڈیزل چار روپے 51 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت تین روپے 8 پیسے فی لیٹر کم کرنے کی سفارش کی گئی ہے،اوگرا کے ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری وزارت پیٹرولیم کو بھجوادی گئی ہے،ذرائع اوگرا کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 34 پیسے فی لیٹر، ڈیزل کی قیمت میں چار روپے 51 پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت میں تین روپے 8 پیسے فی لیٹر کمی کی سفارش کی گئی ہے،لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 93 پیسے فی لیٹر، ایچ او بی سی کی قیمت میں ایک روپے 94 پیسے فی لیٹر کمی کی سفارش کی گئی ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ کرے گی۔