تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
28 اپریل 2014
وقت اشاعت: 21:5

بلوچستان میں گندم کی خریداری 30اپریل سے شروع ہوگی

جیو نیوز - کوئٹہ…بلوچستان کے زمینداروں کیلئے خوشخبری ہے کہ محکمہ خوراک کی جانب سے گندم کی خریداری 30اپریل سے شروع ہورہی ہے ،تین اضلاع کے زمینداروں سے گندم کی پندرہ لاکھ بوریاں خریدی جائیں گی۔ سیکرٹری خوراک بلوچستان سلیم اعوان نے جیو نیوز کو بتایا کہ بلوچستان میں گندم کی سالانہ ضرورت 60لاکھ بوریاں ہیں۔جس کا تیسراحصہ محکمہ خوراک خریدتا ہے ،انہوں نے بتایا کہ محکمہ خوراک کی جانب سے گندم کی خریداری کے پہلے مرحلے میں صوبے کے تین اضلاع نصیر آباد ،جعفر آباد اور جھل مگسی کے زمین داروں سے گندم خریدی جائے گی اور تیس اپریل سے پندرہ لاکھ بوریاں کی خریداری کا سلسلہ شروع ہوگا،سیکرٹری خوراک نے بتایا کہ گندم کی خریداری کیلئے سو کلو کی بوری قیمت تین ہزار روپے مقرر کی گئی ہے تاہم اس میں پچاس روپے فی من اضافے کیلئے وزیر اعلیٰ بلوچستان کوسمری بھیجوادی گئی ہے ، انہوں نے بتایا کہ صوبے میں گندم کی خریداری کے عمل کو صاف شفاف بنانے کیلئے خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں۔بلوچستان کے اضلاع نصیر آباد ،جعفر آباد اور جھل مگسی کے زمین دار گندم کی خریداری کے باعث اسکی نقل وحمل پر پابندی سے پریشان تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.