تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
30 اپریل 2014
وقت اشاعت: 2:5

وزارت پانی وبجلی نے بجلی تقسیم کار کمپنیز کے بقایا جات کی تفصیل جاری کر دی

جیو نیوز - لاہور…وزارت پانی وبجلی نے تمام بجلی تقسیم کار کمپنیز کے بقایا جات کی تفصیل جاری کر دی، نجی اور سرکاری نادہندگان کی طرف 466ارب 54کروڑ روپے کے بقایا جات ہیں۔ وزارت پانی وبجلی نے رواں مالی سال کے پہلے 9ماہ تک کے بجلی بقایا جات کی تفصیل جاری کی ہے۔ سرکاری اداروں کی طرف 130ارب روپے جبکہ نجی شعبے کی طرف 336ارب روپے کے بقایا جات ہیں۔ لیسکو کے سرکاری اور نجی نا دہندگان کی طرف 36ارب 68کروڑ روپے کے بقایا جات ہیں۔ گیپکو کے 10ارب 84کروڑ روپے، فیسکو کے 8 ارب 25کروڑروپے ہیں۔ آئیسکو نے 30ارب 34کروڑ روپے اور میپکو نے 29ارب 41کروڑ کی وصولیاں کرنا ہیں۔ پیسکو نے نادہندگان سے 87ارب روپے، ٹیسکو نے 41ارب 37کروڑ روپے، سیپکو نے 74ارب اور کیسکو نے 103ارب روپے وصول کرنا ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.