تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
1 مئی 2014
وقت اشاعت: 12:24

پاکستان کی معاشی اصلاحات :عالمی بنک سے 12 ارب ڈالر قرض ملنے کا امکان

جیو نیوز - واشنگٹن…عالمی بنک کی مینجنگ ڈائریکٹر اندرا وتی ملیانی کا کہنا ہے کہ عالمی بنک پاکستان کے لئے 12 ارب ڈالر کا قرضہ منظور کر سکتا ہے۔واشنگٹن سے جاری بیان میں مینیجنگ ڈائریکٹر عالمی بنک اندرا وتی ملیانی نے کہا ہے کہ قرض کی منظوری کے لئے عالمی بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کااجلاس آج ہو رہا ہے۔ اجلاس میں پاکستان کے لئے 12 ارب ڈالر کے قرضوں کی منظوری کا امکان ہے۔بجٹ سپورٹ کے لئے پاکستان کو 1 ارب ڈالر کا رعایتی قرضہ مل سکتا ہے۔آسان شرائط کا یہ قرضہ توانائی اور ٹیکس کی اصلاحات کے لئے ہو گا۔ان کا کہنا تھا کہ ایک ارب ڈالر کی یہ رقم جون تک پاکستان کو مل سکے گی جبکہ آئندہ 5 سال کے لئے 11 ارب ڈالر کے قرض کی منظوری بھی ہو سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معاشی اصلاحات شاندار ہیں، یہ رقم 5 سال میں پاکستان کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے ہو ں گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.