تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
4 مئی 2014
وقت اشاعت: 12:41

30 ستمبر تک زرمبادلہ کے ذخائر 15 ارب ڈالرز تک پہنچ جائیں گے، اسحاق ڈار

جیو نیوز - اسلام آباد…وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ زر مبادلہ کے ذخائر 12 ارب ڈالرز تک پہنچ گئے ہیں۔تیس ستمبر تک ان ذخائر کی مالیت 15 ارب ڈالرز تک پہنچ جائے گی۔اسحاق ڈار نے یہ بات لندن اسٹاک ایکس چینج کے سی ای او ڑیویئر رولیٹ Xavier Rolet سمیت معروف برطانوی فنڈ مینیجرز سے گفت گو میں کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں اقتصادی استحکام پیدا ہورہا ہے اور حکومت ڈھانچہ جاتی اصلاحات کے ایجنڈے پر عمل کررہی ہے۔ انہوں نے وفد کو بتایا کہ پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کو پرکشش مراعات دی جا رہی ہیں۔ دوسری جانب وفاقی حکومت نے مالی سال 15-2014 کا بجٹ 6 جون کو پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق حکومت نے یہ فیصلہ ترسیلات زر میں بہتری کے ذریعے بہتر پوزیشن میں آنے کے وجہ سے کیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.