10 مئی 2014
وقت اشاعت: 16:17
کراچی سمیت سندھ بھر میں دو روز سی این جی کی بندش کا شیڈول بحال
جیو نیوز - کراچی…سوئی سدرن نے کراچی سمیت سندھ بھر میں دو روز سی این جی کی بندش کا شیڈول بحال کردیا۔سندھ میں ہفتہ وار 3 کے بجائے 2 روز ہی گیس اسٹیشنز بند رہیں گے یہ بات سوئی سدرن گیس کمپنی حکام نے جیو نیوز سے گفت گو میں کہی، انہوں نے بتایا کہ کراچی میں منگل اور جمعرات جبکہ اندرون سندھ بدھ اور ہفتہ کو سی این جی کا ناغہ رہے گا۔اس کے علاوہ فوجی فرٹیلائزر بن قاسم کو گیس سپلائی 45 ملین مکعب فٹ برقرار رکھی ہے،حکام کے مطابق زمزمہ گیس فیلڈ سے سپلائی بہتر ہونے کے بعد کھاد فیکٹری کو گیس کی فراہمی بہتر کردی جائے گی ۔حکومت نے بجلی کی پیداوار بڑھانے کیلئے رواں ہفتے گیس سی این جی اور کھاد فیکٹریوں سے منتقل کرکے پاور سیکٹر کو بڑھانے کا فیصلہ کیا تھا۔