12 مئی 2014
وقت اشاعت: 16:46
حکومت منصوبوں کا اندراج حصص بازار میں کرے،ایم ڈی کے ایس ای
جیو نیوز - کراچی…کراچی اسٹاک مارکیٹ کے منیجنگ ڈائریکٹر ندیم نقوی کا کہنا ہے کہ حکومت اسٹاک مارکیٹ کے ذریعے ترقیاتی منصوبوں کے لیے رقم اکھٹی کر سکتی ہے۔ جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے ندیم نقوی کا کہنا تھا کہ حکومت منصوبوں کا اندراج اسٹاک مارکیٹ میں کرے تاکہ شفافیت کے عمل کو فروغ ملے۔اس کے علاوہ وہ کمپنیاں جو ترقیاتی منصوبوں میں 10 کروڑ ڈالر تک سرمایا لگانا چاہتی ہیں ان کا اندرج بھی اسٹاک میں کیا جائے۔اسٹاک مارکیٹ کے ایم ڈی نے مزید بتایا کہ حکومت پاک ارب ریفائنری ، اسٹیٹ لائف انشورنس اور لاہو ر الیکٹرک کمپنی کو اسٹاک میں لسٹ کرے، اس طریقے سے نہ صرف حکومت کو پیسے ملیں گے بلکہ عوام کو بھی ان سرکاری کمپنیوں میں سرمایاکاری کا موقع ملے گا۔کیپٹل گین ٹیکس کے بارے میں ندیم نقی کا کہنا تھا کہ اگر آئندہ بجٹ میں اس ٹیکس کو بڑھایاگیا تو اس سے حصص بازار میں سرمایاکاری متاثر ہوگی۔