تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
13 مئی 2014
وقت اشاعت: 18:15

وزیراعظم کی سود سے پاک 3.5ارب روپے کی قرض اسکیم کی منظوری

جیو نیوز - اسلام آباد …وزیراعظم نوازشریف نے سود سے پاک 3.5ارب روپے کی قرض اسکیم کی منظوری دے دی ۔وزیراعظم کا کہناہے کہ چھوٹے قرضے غریب کی سماجی زندگی میں تبدیلی کا ذریعہ ہیں۔ اسلام آباد میں وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں مائیکرو فنانس اسکیم کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں وزارت خزانہ کے حکام نے بتایا کہ 50ہزار روپے تک کا سود سے پاک قرض معاشی سرگرمیوں کے لیے دیا جائے گا، سود سے پاک قرض این ایف سی ایوارڈ فارمولے تحت دیا جائے گا، اسکیم سے دس لاکھ افراد مستفید ہوں گے، آغاز جون کے تیسرے ہفتے سے کیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.