17 مئی 2014
وقت اشاعت: 16:27
اسٹیٹ بینک نے رواں مالی سالی کی آخری مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا
جیو نیوز - کراچی…رواں مالی سالی کی آخری مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا گیا۔ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق ا علان کر دہ مانیٹری پالیسی میں شرح سود میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور اسے 10 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیاہے ۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے جا ری کی جانے والی یہ پالیسی رواں مالی سال کی آخری مانٹری پالیسی ہے۔