تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
19 مئی 2014
وقت اشاعت: 12:39

سندھ کے باغات سے پھلوں کے بادشاہ" آم'' کی ترسیل شروع

جیو نیوز - کراچی… صوبہ سندھ کے باغات سے ملک کی بڑی اور چھوٹی سبزی منڈیوں میں پھلوں کے بادشاہ آم کی ترسیل شروع ہوگئی ہے تاہم سیزن کے آغاز میں آم کی فی کلو قیمت ایک سو روپے تک ہونے کی وجہ سے زیادہ تر تاجر آم کی خریدوفروخت سے ہچکچا رہے ہیں۔ پھلوں کے کاروبار سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ آغاز میں آم کا ذائقہ زیادہ اچھا نہ ہونے کی وجہ سے اس کی فروخت متاثر ہوتی ہے جس کی وجہ سے وہ اس کے کاروبار سے دور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آم کی قیمت زیادہ ہونے کی وجہ سے بھی لوگ اس کی خریداری سے ہچکچاتے ہیں تاہم آنے والے چند روز کے دوران آم کی ترسیل اورمعیار میں بہتری ہوگی جس سے اس کی قیمتیں کم جائیں گی اور آم کیہول سیل اور ریٹیلر فروخت میں اضافہ ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.