تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
20 مئی 2014
وقت اشاعت: 13:49

آئندہ مالی سال کابجٹ 6جون کو پیش کیے جانے کاامکان

جیو نیوز - اسلام آباد…آئندہ مالی سال کا بجٹ چھ جون کو پیش کیے جانے کا امکان ہے ، جبکہ قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس تین جون کو طلب کرلیا گیا ہے۔ نواز شریف حکومت اپنے موجودہ دور اقتدار کا دوسرا بجٹ پیش کرنے جارہی ہے ۔ گذشتہ سال اقتدار سنبھالتے ہی ن لیگ کو بجٹ پیش کرنا پڑا تھا اور اسے تیاری کا وقت کم ملا تھا لیکن اس بات حکومت بجٹ پیش کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ قومی اسمبلی میں مالی سال دو ہزارہ چودہ دو ہزار پندرہ کا بجٹ اجلاس تین جون کو طلب کرلیا گیا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.