20 مئی 2014
وقت اشاعت: 20:39
اسٹیٹ بینک کے گم شدہ پرائز بانڈز کے سیریل نمبرز جاری
جیو نیوز - کراچی…اسٹیٹ بینک نے گم شدہ پرائز بانڈز کے سیریل نمبرز جاری کردیے۔اسٹیٹ بینک کے اعلامیے کے مطابق اسٹیٹ بینک کے گم شدہ پرائز بانڈز کے سیریل نمبرز aw070001 سے aw090000 تک تھے، پرائز بانڈز لاہور آفس سے کراچی ایکسپریس کے ذریعے کراچی بھیجے گئے، ٹرین 12گھنٹے تاخیر سے کراچی پہنچی۔ اسٹیٹ بینک کے اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ کراچی میں پولیس کی موجودگی میں ریل کا ڈبّا کھولا گیا تو 20ہزار پرائز بانڈز غائب تھے، ڈبے کا ایک پینل ٹوٹا ہوا تھا، تمام بینکس، اسٹیٹ بینکس دفاتر، قومی بچت کے دفتروں کو بانڈز کی گمشدگی کے بارے میں آگاہ کردیا گیا ہے۔