تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
24 مئی 2014
وقت اشاعت: 13:50

پنجاب اور خیبر پختونخوا میں اوگرا کے سی این جی اسٹیشنوں پر چھاپے

جیو نیوز - لاہور/پشاور…اوگرا نے صارفین سے سی این جی کی اضافی قیمت وصول کرنے پر 50سے زائد سی این جی اسٹیشنوں کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان کیا ہے ، اوگرا ترجمان کے مطابق سی این جی کی مقررہ قیمت سے زائد وصولی کی شکایات پر اوگرا کی ٹیموں نے پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں 150سی این جی اسٹیشنوں پر چھاپے مارے جن میں سے 50سے زائد اسٹیشنوں پر سی این جی کی اضافی قیمت وصول کی جا رہی تھی جس پر اوگرا نے ان اسٹیشنوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.