تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
27 مئی 2014
وقت اشاعت: 14:31

آئندہ مالی سال کیلئے اقتصادی ترقی کا ہدف 5.1 فیصد مقرر

جیو نیوز - اسلام آباد…وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کیلئے اقتصادی ترقی کا ہدف 5.1فیصد مقرر کیا ہے۔آئندہ مالی سال کیلئے مہنگائی کی شرح 8فیصد اور بر آمدات کا تخمینہ 27ارب ڈالر لگایا گیا ہے۔ اسلام آباد میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں آئندہ مالی سال کے سالانہ پلان کی منظوری دی گئی۔ دستاویزات کے مطابق آئندہ مالی سال زرعی شعبے کی ترقی کا ہدف 3.3فیصد جبکہ صنعتی پیداوار میں اضافے کا ٹارگٹ 6.8فیصد مقرر کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ خدمات کے شعبے میں پھیلاؤ5.2 فیصد رہنے کی توقع ہے۔بجلی کی پیداوار اور گیس کی تقسیم کا ہدف ساڑھے پانچ فیصد رکھا گیا ہے۔ آئندہ مالی سال درآمدات کا تخمینہ 44ارب ڈالر سے زائد لگا یا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.