تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
28 مئی 2014
وقت اشاعت: 18:1

عالمی منڈی میں سونے کی قیمت 15 ہفتے کی کم ترین سطح پر

جیو نیوز - سنگاپور…عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت گزشتہ چار ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی۔مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کاامکان ہے۔ عالمی منڈی میں سونے کی قیمت21ڈالر فی اونس کمی کے بعد ایک ہزار 2سو 61 ڈالر فی اونس ہوگئی جو گزشتہ4ماہ کی کم ترین قیمت ہے۔عالمی مارکیٹ میں سونا سستا ہونے کے بعد اسکا اثر مقامی مارکیٹ پر بھی پڑنے کا امکان ہے۔ ماہرین کے مطابق مقامی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت میں 300روپے فی تولہ کمی کی توقع ہے جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 48ہزار 500روپے فی تولہ ہونے کا امکان ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.