تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
29 مئی 2014
وقت اشاعت: 16:42

بجٹ: گاڑیوں کی رجسٹریشن کی فیس میں800 روپے اضافے کا امکان

جیو نیوز - اسلام آباد…بجٹ 15-2014 میں حکومت ایئرکنڈیشن شاپنگ مال کی تمام دکانوں کے لیے سیلز ٹیکس کی رجسٹریشن لازمی قرار دے سکتی ہے۔اس کے علاوہ ہوائی سفر پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی بڑھانے اور بیرون ملک ایئر ٹکٹ کی خریداری کے لیے این ٹی این کی شرط لازمی قرار دیئے جانے کی تجویز ہے۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق حکومت آئندہ بجٹ میں ٹیکس وصولی بہتر کرنے کے لیے اقدامات لے رہی ہے۔ بجٹ 15-2014 میں گاڑیوں کی رجسٹریشن کی فیس میں800 روپے اضافہ ہوسکتا ہے اور اس سلسلے میں وفاق اور صوبوں کو درمیان مشاورت ہورہی ہے۔اس کے علاوہ ملک کی تمام ایئرکنڈیشن دکانوں کے لیے سیلز ٹیکس کی رجسٹریشن لازمی ہوسکتی ہے۔غیر ملکی سفر کے ٹکٹ کے حصول کے لیے نیشنل ٹیکس نمبر لازمی قرار دیئے جانے کی تجویز بھی زیر غور ہے لیکن حج اور عمرے کے لیے اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔آئندہ بجٹ میں پراپرٹی کی لین دین پر ایڈوانس انکم ٹیکس بڑھنے کی توقع ہے۔ اس اقدام سے پراپرٹی کی کم لاگت ظاہر کرکے ٹیکس بچانے والوں کی حوصلہ شکنی ہوسکتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.