تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
30 مئی 2014
وقت اشاعت: 12:52

کراچی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی آج بھی برقرار

جیو نیوز - کراچی…کراچی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی آج بھی برقرار ہے، انڈیکس ٹریڈنگ کے آغاز پر 250 پوائنٹس اضافے سے تاریخ کی نئی بلند ترین سطح چھو گیا۔ اسٹاک مارکیٹ میں سیشن کا آغاز مثبت انداز سے ہو ا اور ٹریڈنگ کے دوران 100 انڈیکس250 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 29 ہزار 792 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ریکارڈ کیا گیا۔اسٹاک تجزیہ کاروں کاکہنا ہے کہ آنے والے بجٹ میں انویسٹرز کو امید ہے کہ ان پر عائد کیپٹل گین ٹیکس میں اضافہ ساڑھے سات فیصد کے بجائے ڈھائی فیصد ہوسکتا ہے، اس امید نے ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے، عدادوشمار کے مطابق رواں ماہ کے آغاز سے اب تک غیرملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے 6 کروڑ ڈالر سے زائد حصص کی خریداری ہوئی، اس کے رواں ماہ میں مہنگائی کی شرح میں کمی کے توقعات سے انڈیکس بلندیوں کو چھو رہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.