تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
31 مئی 2014
وقت اشاعت: 14:12

جاپانی ین کے مقابلے میں ڈالر عدم استحکام کا شکار

جیو نیوز - ٹوکیو… ایشیاء کی فوریکس مارکیٹس میں ڈالر جاپانی ین کے مقابلے عدم استحکام کا شکار رہا تاہم دوسری بڑی ایشیائی کرنسیوں کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر مستحکم رہی ۔ ٹوکیو مڈ ڈے ٹریڈ میں امریکی ڈالر کی شرح تبادلہ 101.51ین رہی جو کہ نیو یارک ٹریڈ میں 101.78ین پر بند ہوئی۔ یورو کی شرح تبادلہ 1.3604ڈالر اور 138,12ین رہی جو کہ نیو یارک ٹریڈ میں 1.3601ڈالر اور 138.44ین پر بند ہوئی تھی۔ ڈالر جاپانی برآمد کنندگان کی طرف سے فروخت میں تیزی کی وجہ سے دباؤ کاشکار رہا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.