1 جون 2014
وقت اشاعت: 13:33
بجٹ کی آمد آمد،عوام کسی خوش فہمی کا شکار نہیں
جیو نیوز - اسلام آباد…بجٹ کی آمد آمدہے،عوام کسی خوش فہمی کا شکار نہیں۔کہتے ہیں، کسی ایک چیز کی قیمت بڑھی توتمام اشیاء پہنچ سے باہرہو جائیں گی۔3 جون،وفاقی بجٹ پیش کئے جانے کا دن،عوام کی نظریں بھی اس بجٹ پر،عوام دوست بجٹ کے حکومتی دعوے اپنی جگہ،مگر لوگ کہتے ہیں وہ کسی خوش فہمی کا شکار نہیں۔لاہورکے اتوار بازاروں میں خریداروں کاکہناتھاکہ غریب بھوکا ہی رہے گا۔تنخواہوں میں معمولی اضافے سے فرق نہیں پڑے گا۔ریلیف دینا ہے تو قیمتیں کنٹرول میں رکھیں۔ڈی سی او لاہور ڈاکٹر احمد جاوید قاضی بھی اتواربازاروں کا دورہ کر رہے تھے،جیو نیوزنے پوچھاتو کہنے لگے کہ بجٹ ترقیاتی ہو گا۔