تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
2 جون 2014
وقت اشاعت: 12:13

رواں مالی سال کی اقتصادی سروے رپورٹ آج جاری کی جائیگی

جیو نیوز - اسلام آباد…اقتصادی سروے برائے مالی سال 14-2013 آج پیش کیا جا رہا ہے۔سالانہ 4.4 فیصد ہدف کے مقابلے معاشی کی ترقی کی رفتار 4.1 فیصد تک محدود رہی۔سروے کے نمایاں خدوخا ل کے مطابق توانائی کے شعبے میں گزشتہ سال 16 فی صد تنزلی ہوئی تھی تاہم اس سال یہ ترقی 3.7 فی صد رہی۔ پٹرولیم مصنوعات کی پیداوار16فی صد اضافہ ہوا۔ صنعتی شعبے نے 5.8 فیصد کی شرح سے ترقی کی۔بڑے صنعتی یونٹ میں ترقی 5.31 جبکہ چھوٹے یونٹ میں ترقی 8.35 فی صد رہی۔سیمنٹ میں شرح نمو 5 ، یوریا کھاد کی پیداوار میں 28 فی صد اضافہ ہوا اور فاسفیٹ کھاد کی ترقی 2.8 فی صد رہی۔زرعی شعبے کی ترقی 3.8 فیصد ہدف کے مقابلے میں 2.1 فیصد رہی، تاہم گندم کی پیداوار 2 کروڑ 52 لاکھ ٹن اور مکئی کی پیداوار 45 لاکھ ٹن رہی۔ چاول کی پیداوار 67 لاکھ ٹن اور کپاس کی پیداوار ایک کروڑ 27 لاکھ گانٹھ رہی۔ معدنیات میں ترقی کی شرح 4.43 فی صد رہی اور کوئلے کی پیداوار میں 16 فی صد اضافہ ہوا۔ سروے کا تلخ پہلو یہ ہے کہ مہنگائی بے قابو رہی اور اس کی شرح 8.5 فیصد ہدف کے مقابلے میں 8.7 فیصد رہی۔ ٹیکس آمدنی میں 16 فی صد اضافہ ہوا ہے۔ ٹرانسپورٹ اور مواصلات میں شرح نمو 2.98 فی صد رہی جبکہ ہول سیل اور ریٹل میں شرح نمو 5.18 فی صد رہی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.