تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
11 جون 2014
وقت اشاعت: 6:38

عالمی بینک کا پاکستان کیلئے 70 کروڑ ڈالر کا امدادی پیکیج

جیو نیوز - اسلام آباد..... عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 70 کروڑ ڈالر کے امدادی پیکیج کی منظوری دی ہے۔ پاکستان کے لیے امدادی پیکیج کی منظوری عالمی بینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرز کے اجلاس میں دی گئی۔ عالمی بینک کے جاری اعلامیے کے مطابق منظور کیے گئے 70 کروڑ ڈالر کے پیکیج میں سے 60 کروڑ ڈالر داسو ہائیڈرو پاور پروجیکٹ جبکہ 10 کروڑ ڈالر سندھ میں آب پاشی کے نظام کی بہتری کے منصوبے پر خرچ کیے جائیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.