تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
13 جون 2014
وقت اشاعت: 2:49

آئندہ مالی سال کے لیے سندھ کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا

جیو نیوز - کراچی..... آئندہ مالی سال کے لیے سندھ کا بجٹ بھی آج پیش کیا جائے گا، بجٹ کا مجموعی حجم چھ کھرب 80 ارب روپے ہونے کی توقع ہے۔تعلیم کے لیے بجٹ کا تیس فیصد مختص کیے جانے کا امکان ہے، آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری کیلئے سندھ کابینہ کا اجلاس جمعہ کی سہ پہر طلب کرلیا گیا ہے۔ نئے مالی سال کا بجٹ مجموعی حجم تقریباً680ارب روپے سے زائد رکھے جانے کی توقع ہے۔ذرائع کے مطابق بجٹ میں آمدنی کا تخمینہ630ارب روپے بجٹ خسارہ 15سے20ارب روپے ہونے کا امکان ہے۔سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں10سے15فیصد اضافے کی تجویزہے۔ بجٹ میں 12ہزار نئی ملازمتیں بھی رکھی جائیں گی، محکمہ تعلیم کے ترقیاتی بجٹ میں10ارب روپے اضافہ ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.