تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
16 جون 2014
وقت اشاعت: 22:12

پی ٹی سی ایل کی سالانہ سیلز کانفرنس 2014ء کا انعقاد

جیو نیوز - اسلام آباد.......پاکستان ٹیلی کمیونیکشن کمپنی لمیٹڈکی سالانہ سیلز کانفرنس 2014مقامی ہوٹل میں منعقد کی گئی ۔کانفرنس میں مختلف تخلیقی اور انٹر ایکٹو سیشنز ہوئے جسمیںمعلومات کے تبادلے اور علاقائی وقومی سطح پر نئی مصنوعات اور خدمات کے حوالے سے مختلف اقدامات اور امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔ پی ٹی سی ایل کے چیف مارکیٹنگ آفیسر فرقان قریشی نے کانفرنس کی صدارت کی ۔کا نفر نس میں پی ٹی سی ایل کے سی ایچ آر او ،سید مظہر حسین ، سی بی ڈی او محمد نصراللہ سمیت کمپنی کے کمرشل اور مارکیٹنگ ڈیپارٹمنٹس کے سینئر ارکان اور مختلف ریجنز کے جنرل منیجرز نے بھی شر کت کی ۔ اس مو قع پر بہتر ین کا ر کر د گی کا مظا ہر ہ کر نے والے سیلز چیمپنز کو انعا مات بھی دئیے گئے۔شرکاء نے اس موقع پر پی ٹی سی ایل کی سیلز اینڈ سروسز ،دیگر اقدامات ،تقسیم اور محصولات کے حصول سمیت علاقائی امور، رحجانات اور اپنے تجربات اور کامیابیوں کے بارے میں اظہار خیال کیا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.