17 جون 2014
وقت اشاعت: 21:2
ہمارابجٹ عام آدمی کوسہولتیں فراہم کرے گا، اسحاق ڈار
جیو نیوز - اسلام آباد........وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ہمارابجٹ عام آدمی کوسہولتیں فراہم کرے گا، انکم سپورٹ فنڈ کی رقم3 گناکرکے 118ارب کردی گئی ہے،سینیٹ کی 49تجاویز غور طلب ہیں، سینیٹ کو اہمیت دی گئی ہے،سینیٹ نے 133تجاویز بھیجیں، 57منظور کرلی گئیں۔وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتوں کی مثبت تجاویز سے فائدہ اٹھائیں گے،لاہور واقعے کے ذمے داران کےخلاف سخت اور جلد کارروائی کی جائے گی، اپوزیشن جماعتوں کے قائدین کے خیالات خصوصی اہمیت کے حامل ہیں۔