تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
19 جون 2014
وقت اشاعت: 10:43

بلوچستان کا بجٹ آج پیش کیا جائیگا،تنخواہوں میں 10فیصد اضافے کاامکان

جیو نیوز - کوئٹہ......وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ صوبے کا نئے مالی سال کا بجٹ آج شام چھ بجے پیش کیاجائےگا۔بجٹ کا حجم تقریبا دو کھرب 25 ارب روپے رہنے کا امکان ہے۔ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی سربراہی میں صوبے کی مخلوط حکومت کا یہ دوسرا بجٹ ہے جو مشیر خزانہ میر خالد لانگو صوبائی اسمبلی میں پیش کریں گے۔حجم کے اعتبار سے صوبے کا یہ ریکارڈ بجٹ ہوگا۔سرکاری ذرائع کے مطابق آئندہ صوبائی بجٹ میں غیر ترقیاتی اخراجات 170ارب سے زائد رہنے کی توقع ہے جبکہ ترقیاتی اخراجات کا تخمینہ 50ارب روپے سے زائد لگایاگیاہے،جو رواں سال کے بجٹ سے تقریبا 20فیصد زیادہ ہوگا۔سرکاری ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کی طرح تعلیم کے شعبے کو آئندہ صوبائی بجٹ میں بھی ترجیح دی گئی ہے،جس کے لیے کل بجٹ کا 25فیصد سے زائد تعلیم پر خرچ ہوگا۔دوسری ترجیحات میں امن وامان اور صحت اور پھر دیگر سماجی شعبے شامل ہیں۔صوبائی بجٹ میں زراعت، امور حیوانات، پینے کے صاف پانی ، ماہی گیری اور پیداواری مدات پر بھی خصوصی توجہ دی گئی ہےاسی طرح بجٹ میں پیداواری شعبے میں سرمایہ کاری کے حوالے سے پبلک پرائیویٹ کے اشتراک سے مختلف منصوبوں کو بھی اہمیت دی گئی ہے۔دوسری جانب صوبے کے نئے مالی سال کے بجٹ میں صوبائی حکومت کے حاضر سروس ملازمین کی تنخواہوں اور ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں دس فیصد اضافے کی تجویز بھی دی گئی ہے جبکہ ذرائع کے مطابق بجٹ میں مختلف محکموں میں تقریبا چار ہزار نئی آسامیاں پیدا کرنے کی تجویز بھی پیش کی گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.