تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
19 جون 2014
وقت اشاعت: 14:3

پاکستان کل 49 ارب روپے سے زائد مالیت کے سکوک بانڈز جاری کریگا

جیو نیوز - اسلام آباد.....حکومت پاکستان کل 49 ارب روپے سے زائد مالیت کےاسلامی سکوک بانڈز جاری کرے گی ۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق حکومت پاکستان کل 20جون کومقامی مارکیٹ میں3سالہ مدت کے49ارب 50کروڑ روپے مالیتی سکوک بانڈز جاری کرے گی۔ان بانڈز کے اجرا ء سے حاصل شدہ رقم پنڈی بھٹیاں تافیصل آباد موٹروے کی تعمیر کے منصوبے پر خرچ کی جائے گی۔ اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ اسلامی بانڈز کے اجرا سے ملک کی اسلامی بینکنگ انڈسٹری پر مثبت اثرات مرتب ہونگے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.