21 جون 2014
وقت اشاعت: 15:44
کاروباری ہفتے کے دوران کراچی اسٹاک مارکیٹ مندی شکار رہی
جیو نیوز - کراچی ....گزشتہ ہفتےسیاسی میدان میں رسہ کشی کراچی حصص بازار میں مندی کا سبب بنی رہی اور انڈیکس میں مجموعی طور پر 1 ہزار پوائنٹس سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ کاروباری ہفتے کے آغاز سے ہی کراچی اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا سلسلہ جاری رہا اور ہفتے کے دوران مجموعی طور پر 1 ہزار 39 پوائنٹس کی کمی سے انڈیکس29 ہزارکی سطح سے نیچے آنے کے بعد 28 ہزار 691 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ لاہور میں سانحہ ماڈل ٹائو ن کے بعد سیاسی معاملات میں عدم استحکام کے باعث حصص بازار میں سرمایہ کار شیئرز کی خریداری میں محتاط رویہ اختیار کرتے دکھائی دیے۔اس کے علاوہ شمالی وزیر ستان میں جاری فوجی آپریشن سے بھی مارکیٹ سست روی کا شکار ہے۔