26 جون 2014
وقت اشاعت: 12:36
پی پی ایل کی نجکاری:حصص کی کم از کم قیمت205 روپے طے
جیو نیوز - کراچی......حکومت نے پی پی ایل کی شیئرز کی نیلامی کے لیے حصص کی کم از کم قیمت 205 روپے طے کرلی ہے۔ کراچی اسٹاک ایکسچینج کے اعلامیہ کے مطابق گزشتہ روز کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کے اجلاس میں پی پی ایل کے حصص کی کم از کم قیمت 205 مقرر کی ہے ،،جبکہ کمپنی کے شئیرز کی مارکیٹ پرائس 216روپے ہے۔حکومت پی پی ایل میں اپنے 5 فیصد شیئرز جن کا حجم 7 کروڑ بنتا ہے سرمایاکاروں کو فروخت کر رہی ہے۔ آج سے دو روز تک جاری رہنے والے بک بلڈنگ کے عمل میں مقامی اور بیرونی سرمایا کار حصص خریدنے کے لیے بولیاں پیش کررہے ہیں۔جس کے بعد حکومت بہتر بولی دینے والے سرمایاکاروں کے ساتھ سودا طے کر لے گی ۔